اٹلی نے پاکستان کو آئندہ 3 سال کیلئے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کردیا۔
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اٹلی نے پاکستان کو آئندہ 3سال کیلئے ہزاروں نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کر دیا۔ ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کردیا ہے، جس کے بعد اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا۔ ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیزکے مطابق 3500 پاکستانی ہر سال سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کیلئے جائیں گے۔ 1500پاکستانی سیزنل کوٹے، 2 ہزار نان سیزنل کوٹے پر ہر سال اٹلی جائیں گے، شپ بریکنگ، ہیلتھ کیئر اور شعبہ زراعت میں نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ہنرمند و نیم ہنرمند ورکرز ان شعبوں میں روزگار کیلئے اٹلی جائیں گے، پاکستان کیلئے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز اور ہاو س کیپنگ میں روزگار کے مواقع ہیں جبکہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اورکاشتکاری کے شعبوں میں روزگارکے مواقع بھی موجود ہیں۔ ترجمان اوور سیز کے مطابق فروری میں پاکستان اٹلی کا جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے اوور سیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اٹلی کا پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنا اہم سنگ میل ہے۔ اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کیلئے روزگار کے دروازے کھلنے جا رہے ہیں اور جلد یورپ کے مزید ممالک کے دروازے پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کیلئے یورپین لیبر مارکیٹ میں روزگار کے نئے مواقعوں کی تلاش میں اہم سنگِ میل ہے، حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کیلئے نے پاکستان میں روزگار
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی