data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) اٹلی نے پاکستان کو آئندہ 3سال کیلیے ساڑھے10ہزاروں نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کر دیا۔ 3500 پاکستانی ہرسال سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی
روزگار کیلیے جائیں گے۔ ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق پاکستان اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگیاہے۔ اٹلی نے پاکستان کو آئندہ 3 سال کیلیے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کردیا ہے، جس کے بعد اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کیلیے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا۔ ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیزکے مطابق 1500پاکستانی سیزنل کوٹے اور 2 ہزار نان سیزنل کوٹے پر ہر سال اٹلی جائیں گے، شپ بریکنگ، ہیلتھ کیئراور شعبہ زراعت میں نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی ہنرمند و نیم ہنرمند ورکرز ان شعبوں میں روزگار کیلئیاٹلی جائیں گے، پاکستان کیلئے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز اور ہاؤس کیپنگ میں روزگار کے مواقع ہیں جبکہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اورکاشتکاری کے شعبوں میں روزگارکے مواقع بھی موجود ہیں۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ

 ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔

یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد