WE News:
2026-07-24@01:21:31 GMT

عرب دنیا کے مشہور کھیل میں پاکستانی نوجوان کی دھاک بیٹھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

عرب دنیا کے مشہور کھیل میں پاکستانی نوجوان کی دھاک بیٹھ گئی

پاکستان کے نوجوان اونٹ ریسَر احسن یاسین نے شارجہ میں ہونے والے 54ویں شیخ محمد بن زاید اونٹ ریسنگ فیسٹیول میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوتھ کیمل ریس جیت لی۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے گولڈن کیمل ٹرافی اور 50 ہزار درہم نقد انعام اپنے نام کر لیا۔

18 سالہ احسن یاسین نے 2 کلو میٹر کی ریس کا آغاز چھٹے نمبر سے کیا، تاہم غیر معمولی عزم، مہارت اور رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایک کر کے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے پہلے فنش لائن عبور کی۔

احسن یاسین نے یہ ریس 3 منٹ اور 47 سیکنڈ میں مکمل کی، جس پر مقامی اور بین الاقوامی شائقینِ اونٹ ریسنگ نے ان کی صلاحیت، ہمت اور دباؤ میں بہترین کارکردگی کو خوب سراہا۔

Pakistan’s Ahsan Yaseen dominates camel race in Sharjah, claims trophy and AED50,000

Read More: https://t.

co/ru6PktEthf#pakistan #news #pakistannews #paknews #pakistanlivenews

— Pakistan Live News (@PakLiveNews92) December 28, 2025

احسن یاسین اس وقت دبئی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور حمدان بن محمد ہیریٹیج سینٹر میں تربیت حاصل کرتے ہیں، جہاں وہ اپنی ریسنگ مہارتوں کو نکھارتے اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں مقابلوں کی تیاری کرتے ہیں۔

فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن یاسین نے کہا
’اونٹ ریسنگ کو عموماً عرب دنیا کا کھیل سمجھا جاتا ہے، لیکن پاکستان کے لیے یہ ریس جیتنا میرے لیے ناقابلِ بیان خوشی کا باعث ہے۔‘

یہ کامیابی عالمی سطح پر اونٹ ریسنگ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو اجاگر کرتی ہے، جہاں احسن یاسین جیسے نوجوان کھلاڑی خلیجی ممالک کے تجربہ کار ریسروں کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسن یاسین پاکستانی نوجوان شارجہ کھیل کیمل ریس

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسن یاسین پاکستانی نوجوان کھیل کیمل ریس احسن یاسین نے اونٹ ریسنگ اونٹ ریس

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی