یمن میں قیام امن کیلئے سعودی عرب، متحدہ امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے اورخطے میں استحکام کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حالیہ سفارتی کوششوں کی حمایت کر دی ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن کی بدلتی ہوئی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے،ہم اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔دفترخارجہ نے مزیدکہا کہ ہم یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یمن کے تمام فریق ایسے کسی بھی یک طرفہ قدم سے گریز کریں گے جو صورتحال کو مزید بگاڑنے کا باعث بنے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ہم یمن کے تمام گروہوں پرزوردیتے ہیں کہ وہ طے شدہ پیرامیٹرزکی بنیاد پرایک جامع،مذاکراتی اورسیاسی حل کے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ تعمیری بات چیت کا حصہ بنیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔