جلوس میں پی ٹی آئی کی پرتشدد گفتگو ناقابل برداشت ہے: اختر اقبال ڈار
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ برطانیہ میں جلوس میں پی ٹی آئی کی پر تشدد اور اشتعال انگیز گفتگو ناقابل برداشت ہے۔ چیف آف ڈیفنس کو دھمکیاں ناقابل قبول ہیں ،پی ٹی آئی کی ایسی سوچ و فکر کسی صورت بھی پاکستان کے حق میں نہیں ہے ،یہ سوچ پاکستان کی نفی ہے۔ اختر ڈار نے کہا کہ خدارا خدارا ہوش کے ناخن لیے جائیں اپنے ساتھ ہونے والی حق تلفیوں اور زیادتیوں کا واویلا کرنے والی پی ٹی آئی آئے دن منفی اقدامات کرکے اپنے ہی خلاف چارج شیٹ میں اضافہ کرر ہی ہے جو پی ٹی آئی اور پاکستان دونوں کیلئے زہر قاتل ہے۔ مینڈیٹ چوری قانون شکنی تضحیک آئین میں پیپلز پارٹی (ن) لیگ پی ٹی آئی سب برابر کے شریک ہےں ،لہٰذا اپنے اور صرف اپنے اقتدار کی خاطر پاکستان کو تبا ہ نہ کیا جائے بلکہ سب مل بیٹھ کر مینڈیٹ چوری قانون شکنی اور تضحیک آئین پر قوم سے معافی مانگےں اقتدار کی جنگ میں پاکستان کو ہی ایندھن بنا دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔