اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند، فیصلہ کا اطلاق کب سے ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ٹریفک نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنانے کے لیے یکم جنوری 2026 سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی ایسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس پر ایم ٹیگ نصب نہیں ہوگا۔
اس حوالے سے شہر کے داخلی راستوں اور مختلف مقامات پر نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ دشواری سے بچنے کے لیے بروقت اسلام آباد میں قائم 16 ایم ٹیگ رجسٹریشن سینٹرز کا رخ کریں اور اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ نظام کے نفاذ سے نہ صرف شہر کی سیکیورٹی بہتر ہو گی بلکہ ٹریفک کی روانی اور گاڑیوں کی مؤثر نگرانی میں بھی مدد ملے گی۔
وفاقی دارالحکومت میں بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے انتظامات مکملوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف عنقریب قانونی کارروائی کے لیے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ہر گاڑی پر ای ٹیگ کو ناگزیر قرار دے دیا گیا تھا۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں میں قائم 16 ای ٹیگ پوائنٹس مکمل طور پر فعال کر دیے گئے تھے جو بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے کیا اسلام آباد داخلے کے لیے موٹر سائیکلز کو بھی ای ٹیگ کی ضرورت ہوگی؟
حکام کے مطابق 14 نومبر سے اب تک مجموعی طور پر 95 ہزار 369 گاڑیوں پر ای ٹیگ چسپاں کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,235 گاڑیوں کو ای ٹیگ سسٹم فراہم کیا گیا۔
واضح رہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، جن کے فعال ہوتے ہی بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ایم ٹیگ موٹر وے.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایم ٹیگ موٹر وے اسلام آباد میں ٹیگ گاڑیوں کے ایم ٹیگ بغیر ای کے لیے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ