چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے جنگ بندی کے مشترکہ اعلامیے کا خیرمقدم کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے جنگ بندی کے مشترکہ اعلامیے کا خیرمقدم کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز
بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی طرف سے جنگ بندی کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بات چیت اور مشاورت پیچیدہ تنازعات کو حل کرنے کا ایک حقیقی اور موثر طریقہ ہے اور چین، آسیان اور عالمی برادری نے بھی اس سلسلے میں مشترکہ کوششیں کی ہیں۔ چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان مزید جامع اور مخصوص رابطے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے اور سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 28 سے 29 دسمبر تک کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوکھون اور تھائی وزیر خارجہ سیہاساک پھوانگ کیت کاؤ سے صوبہ یوننان میں ملاقات کریں گے۔ تینوں ممالک کی فوج کے نمائندے بھی اس ملاقات شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین جنگ بندی کو مستحکم کرنے، تبادلوں کی بحالی، سیاسی باہمی اعتماد کی بحالی، تعلقات میں تبدیلی کے حصول اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے میں اپنے انداز سے تعمیری کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2025 میں آبنائے تائیوان سے متعلق ٹاپ 10خبروں کا اجراء اگلی خبرعالمی اسٹریٹجک شراکت داری، پاکستان امریکا تعلقات کا نیا باب اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی: وزیر داخلہ پنجاب میں ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، قائد ’را‘ سے پیسے لے رہا ہے: مصطفیٰ کمال سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر متنازعہ پن بجلی منصوبے کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمبوڈیا اور تھائی لینڈ
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔