شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے چھ اہلکاروں معطل
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
ایف بی آر نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے چھ اہلکاروں کو معطل کردیا۔
مذکورہ اہلکاروں کو شوگر کی پیداوار کی مؤثر، شفاف اور بلا تعطل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی غیر حاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہور کی جانب سے کی جانے والی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا۔
ایل ٹی او لاہور نے غفلت و لاپروائی کی سنگینی کے پیش نظر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔
غفلت برتنے پر ان اہلکاروں کوفوری طورمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایف بی آر اپنی تمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط، دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔
ایف بی آر کے مطابق فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔