پاکستان کی یمن امن کوششوں پرسعودی و امارات کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
جاری کشیدگی کے تناظر میںسفارتی کاوشیں خطے میں پائیدار استحکام لائیں گی، دفتر خارجہ
پاکستان یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتا ہے، ترجمان کا بیان
پاکستان نے یمن میں جاری کشیدگی کے تناظر میں یمن امن کوششیں تیز کرنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کردار کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سفارتی کاوشیں خطے میں پائیدار استحکام لائیں گی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان یمن کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور یمن میں امن کے قیام کے لیے سعودی عرب کی سفارتی کاوشوں کو مثبت اور تعمیری قرار دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن امن کوششیں کامیاب ہوئیں تو نہ صرف یمن بلکہ پورے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔ترجمان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس بات کا حامی ہے کہ تمام فریقین مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں، کیونکہ یمن امن کوششیں ہی وہاں کے عوام کو طویل عرصے سے جاری بدامنی سے نجات دلا سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔