پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، ہزاروں ملازمتوں کے مواقع
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے اور ہزاروں ملازمتوں کے مواقع بھی سامنے آ گئی۔
ترجمان وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے بتایا کہ خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستانی ورکرز کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے ہیں اور اٹلی نے پاکستان کے لیے نوکریوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 500 کا کوٹہ مختص کیا ہے، جو پاکستانی محنت کشوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی کی جانب سے پاکستان کو آئندہ 3 سال کے لیے نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے، جس کے تحت اگلے 3 برس میں ہر سال 3500 پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کے لیے جائیں گے۔ اس میں ہر سال 1500 سیزنل اور 2000 نان سیزنل ورکرز شامل ہوں گے۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی خصوصی درخواست پر اٹلی نے پاکستان کے لیے یہ کوٹہ مختص کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو شپ بریکنگ، ہاسپٹیلیٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں نوکریوں کا کوٹہ دیا گیا ہے، جہاں پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند ورکرز خدمات انجام دیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی ورکرز کے لیے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اور کاشتکاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے نوکریوں میں باقاعدہ کوٹہ الاٹ کیا ہے، جسے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026ء میں اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے اٹلی کی جانب سے کوٹہ مختص کرنے کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل محنت کے بعد پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کے دروازے کھلنے جا رہے ہیں۔
چوہدری سالک حسین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے لیے یورپین لیبر مارکیٹ میں نئے مواقع کی تلاش میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اوورسیز پاکستانیز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جلد ہی یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل پاکستان کے لیے کے لیے یورپ کے دروازے یورپ کے کہا کہ
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو