ترکی میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
انقرہ:ترکی میں رواں سال غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں، جن کے دوران ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔
ترک مائیگریشن اتھارٹی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 42 ہزار سے زائد افغان شہری شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر ترکی میں مقیم تھے، افغان شہریوں کے بعد شامی شہریوں کی گرفتاریوں کی تعداد زیادہ رہی، جبکہ ازبکستان، ترکمانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں حراست میں لیے گئے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ اگرچہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں، مجموعی گرفتاریوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی ہے، سال 2024 کے دوران ترکی بھر میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ترک حکام نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی ہجرت کی روک تھام اور بارڈر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔