پی ٹی آئی کی اسٹریٹ موومنٹ کےحوالےسےدعوے تو بڑےتھے، دن کی روشنی میں اس کا پول کھل گیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی سٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے اسٹریٹ موومنٹ کے دعوے تو بڑے تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کل رات سے بنگلہ دیش کی تصاویر لگا کر خوشیاں منائی جا رہی تھیں، تاہم آج دن کی روشنی میں اس اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہ ملا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کر لی گئی ہے، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں اور لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں، پروٹوکول میں لاہور کو خوب دیکھ لیا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ واپس جا کر خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کریں اور ان کے مسائل بھی سنیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹریٹ موومنٹ
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔