سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، زیورات کی برآمدات شدید بحران کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود زیورات کی برآمد کے لیے سونے کی درآمد جون سے نومبر تک صفر رہی، جبکہ اسی عرصے میں زیورات کی برآمدات بھی نہ ہونے کے برابر رہیں۔
ہفتے کے روز 10 گرام سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے جبکہ ایک تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے میں فروخت ہوا۔ یہ قیمتیں جمعہ کے مقابلے میں بالترتیب ایک ہزار 972 اور دو ہزار 300 روپے زیادہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: سونا پہنے بغیر شادی، دلہن نے نئی روایت قائم کردی
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی نرخ بڑھے، جہاں سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 533 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ ملک میں زیورات کی برآمدات کا شعبہ اس وقت شدید بحران کا شکار ہے، جس کی بڑی وجہ 6 مئی کو ایس آر او 760 کی اچانک معطلی بنی۔
طویل کوششوں کے بعد وزارت تجارت نے 21 نومبر 2025 کو ایس آر او 2198 (آئی) 2025 جاری کیا، جس کے تحت 6 ماہ سے زائد وقفے کے بعد سونے کی درآمد اور زیورات کی برآمد کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
تاہم پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں سونے کی درآمد بدستور صفر رہی، جبکہ زیورات کی برآمدات میں بھی خاطر خواہ بہتری نہ آ سکی۔ جولائی سے نومبر 2025 کے دوران پانچ ماہ میں زیورات کی برآمدات 97 فیصد کمی کے بعد صرف ایک لاکھ 13 ہزار ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 82 لاکھ ڈالر تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین حبیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دسمبر میں سونے کی درآمد 15 کلوگرام تک بحال ہوئی، جبکہ زیورات کی برآمدات تقریباً 50 کلوگرام رہیں، جو امریکا، برطانیہ اور دبئی بھیجی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: سال 2025 میں سونے کی قیمتوں کا کیا رجحان رہا؟
اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری 2025 کو 10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے اور ایک تولہ 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے تھا۔ اب تک 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 77 ہزار اور ایک تولہ میں دو لاکھ دو ہزار روپے سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق 2025 میں سونے نے تقریباً 74 فیصد منافع دیا، جو دیگر اثاثوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برآمدات درآمدات سونا قیمت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برا مدات درآمدات زیورات کی برآمدات سونے کی درآمد سونے کی قیمت میں سونے کی کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں جمعہ کے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آگئی جس سے گزشتہ چند روز سے جاری اضافے کا رجحان وقتی طور پر رک گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 309 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی اختیار کیے جانے کے باعث سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ اگر بین الاقوامی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے تاہم ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی صورتحال قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گی۔
مزید پڑھیں۔جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا