ڈکی بھائی کو سالگرہ پر مداح کا حیرت انگیز تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
معروف وی لاگر ڈکی بھائی اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک مداح کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک موصول ہونے پر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔
یوٹیوب پر 9 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے ڈکی بھائی نے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کی طرف سے ملنے والے تحائف دکھائے جن میں عادل زاہد نامی مداح کی جانب سے دیا گیا 10 لاکھ روپے کا چیک بھی شامل تھا۔
ڈکی بھائی نے دس لاکھ کا چیک دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، مداح کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ یہ رقم فلاحی مقاصد کے لیے عطیہ کریں گے جس کی تفصیل آئندہ وی لاگ میں شیئر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سخت قوانین کے باعث جعلی چیک ہونے کا امکان کم ہے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی حال ہی میں ایک طویل قانونی مرحلے کے بعد دوبارہ وی لاگنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہیں چند ماہ قبل آن لائن ایپلی کیشنز کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔
ڈکی بھائی کے مطابق وہ اس وقت نہ تو ویڈیوز خود اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور نہ ہی آمدن کے مکمل اعداد و شمار تک رسائی رکھتے ہیں، کیونکہ اشتہارات سے متعلق اکاؤنٹ تاحال غیر فعال ہے۔ ان کے اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے دی گئی درخواست بھی مسترد ہو چکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی ڈکی بھائی
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔