برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )برطانیہ میں سکھ کمیونٹی نے بنگلادیشی حکومت کے حق میں مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سکھ کمیونٹی نے بنگلادیشی ہائی کمیشن کے باہرجمع ہو کر بھارت کیخلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ نوجوان طلبہ رہنما عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا اور بھارت ٹکڑے ہوکر بکھرے گا۔
مظاہرین کا کہنا تھا مودی حکومت دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ دکھانے والوں کے قتل میں ملوث ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والی طلبہ تحریک کے ترجمان عثمان ہادی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا اور پھر عثمان ہادی کچھ روز سنگاپور میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔عثمان ہادی کے انتقال پر بنگلادیش میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے ہاہر ہزاروں کی تعداد میں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہماری ریاست کسی کیلئے خطرہ نہیں،افغان وزیر داخلہ کا پاکستان سے مفاہمت کا اشارہ ہماری ریاست کسی کیلئے خطرہ نہیں،افغان وزیر داخلہ کا پاکستان سے مفاہمت کا اشارہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی حمایت کرے، فیصل کریم کنڈی بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پرہوگا، وہ ہینڈشیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں ، محسن نقوی سی سی ڈی آن لائن فراڈ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریگی سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا، عظمی بخاری پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں سکھ کمیونٹی
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔