سٹی 42 : سابق وزیرِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس کراچی میں ادا کی گئی، جس کے بعد اُنہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کردیاگیا۔

نمازِ جنازہ میں عزیزواقارب، دوست احباب اورسابقہ کولیگز نے شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنرڈاکٹر شمشاد اختر  کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے بورڈ، انتظامیہ اور عملے کی جانب سے ہم اپنی سابق گورنر، ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقالِ پُرملال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر طور پر تاریخ رقم کی۔ بطور گورنر ان کا دورانیہ بےمثال قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے اسٹیٹ بینک کے استحکام و پائیداری اور زری و مالی شعبے کی پالیسیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ایک ایسا دیرپا ورثہ چھوڑا ہے جو آئندہ نسلوں کے لیے باعثِ تحریک ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک، اور اقوامِ متحدہ میں اپنی اعلیٰ قیادت کی ذمہ داریوں کے ذریعے نیز بطور نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ و محاصل اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن کے طور پر پاکستان اور عالمی برادری کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ 

 کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان  

وہ ایک ممتاز ماہرِ معاشیات اور عالمی ترقی کی رہنما کے طور پر ان کے شاندار کیریئر سے بین الاقوامی مالی اور کثیر جہتی اداروں میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔ ؎انہیں ایک قابل معیشت دان، دوراندیش رہنما اور قوم کی خدمت سے سرشار شخصیت کے طور پر انتہائی عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔

پنجاب :’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا  

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈاکٹر شمشاد اختر اسٹیٹ بینک کے طور پر

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک