کوہاٹ اور کرک کی سرحد پرپولیس کی کارروائی: 8 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوہاٹ: کوہاٹ اور کرک کے سرحدی پہاڑی سلسلے میں تھانہ خرم کی حدود کرکنڈوں کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
کوہاٹ میں ریجنل پولیس افسرکے مطابق آپریشن کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا.
آر پی او کوہاٹ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ آپریشن میں بھاری پولیس نفری کے ساتھ خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شریک ہیں جبکہ ڈی پی او کرک خود موقع پر موجود ہیں اور کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔عباس مجید مروت کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہےتاکہ کسی بھی دہشتگرد کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔
آر پی اونے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام کیلئے پرعزم ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دہشتگردوں کے
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔