ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ترجمان کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل، آزادی صحافت کے فروغ اور کراچی پریس کلب کی شاندار روایات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان سید علی احمر زیدی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026ء میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان سمیت نائب صدر ارشاد کھوکھر، خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکریٹری فاروق سمیع دیگر عہدیداران اور گورننگ باڈی کے تمام ارکان کی کامیابی صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل، آزادی صحافت کے فروغ اور کراچی پریس کلب کی شاندار روایات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دی ڈیموکریٹس پینل کی 18ویں مرتبہ مسلسل کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کلب کے اراکین نے ان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پریس کلب کے انتخابات شفاف، منصفانہ اور خوش اسلوبی سے کرانے پر سینئر صحافی توصیف احمد خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب کلب کے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔