سندھ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وزیراعلی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کامیابی صحافتی اتحاد اور جمہوری شعور کی عکاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صحافتی اتحاد اور جمہوری شعور کی عکاس ہے۔ سید مراد علی شاہ نے ڈیموکریٹک پینل کے صدر فاضل جمیلی، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروقی اور خازن عمران ایوب کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ گورننگ باڈی کے نو منتخب ارکان عبدالجبار ناصر، اختر سومرو، شیم، فریال عارف، جاوید صبا، فریس عالم اور جاوید مہر کو بھی وزیراعلی سندھ کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیراعلی سندھ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔