حکومت کاروبار چھوڑے، حاکمیت کرے: ایمل ولی کا دوٹوک مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ غلام بلور نیشنل پارٹی میں تھا ہے اور رہے گا، عوامی نیشنل پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر نہیں ہوئی۔نجکاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں، پاکستان اسٹیل ملز، ریلوے، قومی ائیرلائن تباہ ہے، نجکاری سے ملک کو مزید ٹیکس ملے گا۔ان کا کہنا تھاکہ نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے، غیرشفاف نجکاری قبول نہیں، 140 کاروبار سے ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے جس کام کیلئے بنے ہیں وہی کام کریں، ریاست پاکستان ازسرنو جائزہ لے کر نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ افغانیوں کو لانا نہیں چاہیے تھا، لایا تو بھیجنا نہیں چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کردی گئی اور عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیر لائن کو 135 ارب روپے میں خرید لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایمل ولی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔