Daily Mumtaz:
2026-07-24@07:32:35 GMT

مہربانو نے شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

مہربانو نے شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

پاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں۔

مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، مہربانو ایک باصلاحیت اور جرات مند پاکستانی اداکارہ ہیں، جو ڈراموں اور فلموں میں اپنے بے خوف کرداروں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

یہ انکشاف انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب (Q&A) سیشن کے دوران کیا، جہاں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے سادہ اور دو ٹوک جواب دیا نہیں۔

ان کے اس مختصر مگر واضح جواب نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا ہے جو سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں شدت اختیار کر چکی تھیں۔

یاد رہے کہ ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے شوہر شاہ رخ کاظم علی سے متعلق تمام تصاویر اچانک غائب ہوگئی تھیں، حتیٰ کہ شادی کی کوئی تصویر بھی پروفائل پر موجود نہیں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی۔

عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک اور اظہارِ خیال میں بے باک مہربانو کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی

چولپون آتا (کرغزستان): ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

ایران 2023 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔

وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

We are in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, to participate in the meeting of the Council of Foreign Ministers of the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Member States.

Iran attaches great importance to the SCO and similar multilateral arrangement, which represent a vital force for… pic.twitter.com/CCGd7mxcL8

— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) July 24, 2026

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش