فائل فوٹو 

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز، ریلوے تباہ ادارے ہیں، نجکاری شفاف ہونی چاہیے غیر شفاف نجکاری قبول نہیں ہے۔

پشاور میں غلام احمد بلور کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ریاست پاکستان ازسرنو جائزہ لے کر نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے، حکومتی ادارے جس کام کے لیے بنے ہیں وہی کام کریں۔

مردان: ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کیخلاف پرچہ کٹ گیا

گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں، نجکاری سے ملک کو مزید ٹیکس ملے گا، نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے، غیر شفاف نجکاری قبول نہیں، 140 کاروبار سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر نہیں ہوئی، غلام بلور نیشنل پارٹی میں تھا ہے اور رہے گا۔

سربراہ اے این پی نے کہا کہ افغانیوں کو لانا نہیں چاہیے تھا، لایا تو بھیجنا نہیں چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایمل ولی خان نیشنل پارٹی نے کہا

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش