Islam Times:
2026-07-24@00:55:07 GMT

المصطفیٰ اسکول اینڈ کالج پاراچنار میں سالانہ تقریب

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

المصطفیٰ اسکول اینڈ کالج پاراچنار میں سالانہ تقریب

تقریب میں صدر تحریک حسینی پاراچنار ماسٹر یونس علی، رکن انجمن حسینیہ پاراچنار ڈاکٹر علی محمد بنگش، پرنسپل (GCMS) پاراچنار سید حسین علی شاہ، پرنسپل عنایت حسین، چیئرمین حیات علی سمیت معززینِ علاقہ، اساتذہ کرام اور طلبہ کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ اسکول اینڈ کالج پاراچنار میں سالانہ تقریب (اینول فنکشن) نہایت شاندار، منظم اور پُرجوش انداز میں منعقد کی گئی، جس میں طلبہ نے اپنی تعلیمی، ثقافتی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ تقریب کا آغاز ننھے منے بچوں کی دل موہ لینے والی خوش آمدیدی تقاریر سے ہوا، جس کے بعد مختلف ٹیبلوز، تقاریر، ملی نغمے اور دیگر دلچسپ پروگرام پیش کیے گئے۔ تقریب میں صدر تحریک حسینی پاراچنار ماسٹر یونس علی، رکن انجمن حسینیہ پاراچنار ڈاکٹر علی محمد بنگش، پرنسپل (GCMS) پاراچنار سید حسین علی شاہ، پرنسپل عنایت حسین، چیئرمین حیات علی سمیت معززینِ علاقہ، اساتذہ کرام اور طلبہ کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مہمانوں نے اپنے خطابات میں المصطفیٰ اسکول اینڈ کالج کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی انتھک محنت اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں مہمانوں کے ہاتھوں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ کامیاب تقریب کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا