پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنا دونوں کی ذمہ داری ہے؛ لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ دونوں حکومتوں کی ذمّہ داری ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنانے کی سازش ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
ان کا کہنا تھاکہ پنجاب سے جماعت اسلامی کے عہدیداران کا گرینڈ کنونشن 30 دسمبر کو منصورہ میں ہوگا، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے اور روڈ میپ کے مطابق سودی نظام ختم کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔