شہداء کی ٹارگٹ کلنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق میں نمائندہ رہبر نے کہا کہ اس مجرمانہ اقدام کا حکم دینے والا امریکی صدر زمین پر موجود سب سے زیادہ خبیث اور شرور انسان تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق میں رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے دو عظیم شہید کمانڈروں کے اسٹریٹجک کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا راستہ آج بھی دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ حسینی نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے کلیدی اور فیصلہ کن کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں عظیم مزاحمتی کمانڈر اپنی استقامت اور جہاد کے ذریعے خطے میں امریکی صہیونی منصوبے کے سامنے ایک مضبوط دیوار بن گئے تھے، اور ان کا راستہ آج بھی مزاحمت اور پائیداری کے لیے الہام بخش ہے۔ انہوں نے ان دونوں شہداء کی ٹارگٹ کلنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مجرمانہ اقدام کا حکم دینے والا امریکی صدر زمین پر موجود سب سے زیادہ خبیث اور شرور انسان تھا۔

انہوں نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے راستے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج پہلے سے کہیں زیادہ ہم دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے رہنے کے لیے ان شہداء کی طاقت، عزم اور استکبار مخالف روح سے مدد لیتے ہیں اور انہیں اپنا نمونہ اور اسوہ قرار دیتے ہیں۔ عراق میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے نے ان شہداء کی طاقت اور عزم سے استفادہ کی ضرورت پر بھی تاکید کی اور کہا کہ دشمنوں کی سازشوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں پہلے سے بڑھ کر اپنی قوت، صلاحیتوں اور وسائل پر انحصار کرنا ہوگا اور یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ دباؤ اور دھمکیاں خطے کی اقوام کے عزم کو کمزور کر سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہداء کی ہوئے کہا کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی  گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی