نواز شریف اور مریم نواز دبئی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ نون اور وزیراعلیٰ پنجاب دبئی میں 2 روز قیام کریں گے، صدر مسلم لیگ نون کی دبئی قیام کے بعد لندن روانگی بھی متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز دبئی میں 2 روز قیام کریں گے، میاں نواز شریف کی دبئی قیام کے بعد لندن روانگی بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اگلے ماہ ہونے والی نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلہ میں دبئی کے مہمانوں کو دعوت نامے دیں گے۔ خیال رہے میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز آج جاتی امراء سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میاں نواز شریف نواز شریف اور مریم نواز
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔