پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد اور انتشار، ہمارا ترقی ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اِس وقت صوبے کے حالات کی طرف توجہ دینی چاہیے، وہاں کے عوام دہشت گردی کا شکار ہیں اور نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد، معرکہ انتشار ہے جب کہ ہمارا ترقی ہے۔ اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اِس وقت صوبے کے حالات کی طرف توجہ دینی چاہیے، وہاں کے عوام دہشت گردی کا شکار ہیں اور نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری فوج وہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، ایسے حالات میں وزیراعلیٰ کا فرض ہے اپنے صوبہ میں امن کی طرف توجہ دیں، بجائے اِس کے دوسرے صوبوں میں لوگوں کو فساد کی تلقین کریں اور اِس پر اُبھاریں۔
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں اِس وقت امن و استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان دنیا کے نقشہ پر تیزی کے ساتھ اُبھر رہا ہے، جس قسم کی بصارت کا مظاہرہ وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہادرانہ قیادت مسلح افواج کی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو چین امریکہ یورپ مشرق وسطی میں نئی عزت ملی ہے، ہمارا فرض اِن حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو معرکہ ترقی کے لئے تیار کرے نہ کہ پاکستان کو کسی معرکہ فساد اور معرکہ انتشار میں جھونکے۔ پاکستانی قوم معرکہ ترقی کے لئے تیار ہے، کسی انتشار، فساد کے معرکہ کا ایندھن بننا قبول نہیں کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔