عاصم اظہر نے نغمہ ’میری زندگی ہے تو‘ کس کے نام کیا؟ ویڈیو وائرل، مداح خوش
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
معروف گلوکار عاصم اظہر کا او ایس ٹی ’میری زندگی ہے تو‘ نے دھوم مچادی ہے اور آج کل ہر اک یہی نغمہ گنگنا رہا ہے۔
گلوکار عاصم اظہر جو نہ صرف نئی نسل کے پسندیدہ گلوکار ہیں بلکہ ہانیہ عامر کے ساتھ رومانس اور پھر بریک اپ سے بھی کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔
حال ہی میں ان کی اور ہانیہ عامر کے قریب آنے کی خبریں بھی زیر گردش رہی ہیں اور دونوں کئی مواقعوں پر ایک ساتھ بھی دیکھے گئے۔
ان دونوں نے تاحال اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا لیکن مداح گوسپ سے کب باز آتے ہیں۔
تاہم اب عاصم اظہر کے ایک اقدام نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں انھوں نے اپنا سپر ہٹ او ایس ٹی میری زندگی ہے تو کو اپنی والدہ گُلِ رانا کے نام کردیا۔
عاصم اظہر نے والدہ کی سالگرہ پر ’میری زندگی ہے تو‘ کو ماں کے نام کرتے ہوئے ایک جذباتی پرفارمنس پیش کی، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کے دل جیت لیے۔
ویڈیو کے ساتھ عاصم نے ایک طویل اور دل کو چھو لینے والا کیپشن لکھا کہ اس خاتون کے نام جس نے مجھے زندگی کا مطلب بتایا، جس نے مجھے ہر مشکل سے نکلنا سکھایا، جس نے مجھے ہمدردی، محبت اور شفقت سکھائی اور جو کچھ میں آج ہوں وہ سب آپ کی وجہ سے ہے۔
عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ وہ سب سے مضبوط عورت بلکہ سب سے مضبوط انسان جسے میں جانتا ہوں۔ وہ جس نے مجھے سکھایا کہ نتیجے کی پروا کیے بغیر دل لگا کر ہر کام کرو، وہ میری ماں ہے۔
عاصم نے کیپشن کا اختتام انتہائی جذباتی انداز میں کیا کہ میں لکھتا رہوں تو بھی آپ کی خوبصورتی، طاقت اور عظمت بیان نہیں کر پاؤں گا، اماں۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ سالگرہ مبارک۔ میری زندگی ہے تو۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل میری زندگی ہے تو جس نے مجھے کے نام
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔