پیارے کا16واں سالانہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (پیارے) کا 16 ویں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد کراچی کے مقامی لان میں اتوار 28 دسمبر کو سید طاہر حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں اراکین اور ریٹائریز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ بڑی جدوجہد کے بعد الحمداللہ PIA کے ریٹائریز کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت مل گئی ہے اب ان شاء اللہ پنشن، میڈیکل اور سفری رعایتی سہولیات نجکاری کے بعد بھی جاری رہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی اور چیئرمین PIA ہولڈنگ کمپنی طارق باجوہ اور سی ای او اسد رسول کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں ایک قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ PIA کے شناختی کارڈ میں ریٹائریز کے لیے کوئی تبدیلی نہ کی جائے اسے جوں کا توں برقرار رکھا جائے۔ اجلاس سے سیکرٹری جنرل محمد اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر پرویز فرید، ایڈوائزر یونس کاکا خیل اور صدر پیارے سید طاہر حسن نے خطاب کیا اور شرکاء کی جدوجہد اور نظم و ضبط کو سراہا گیا۔ اجلاس عام میں اسلام آباد، راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد یٰسین چوہدری، مالا کنڈ ڈویژن کے صدر رضا خان، کینیڈا پیارے کے صدر جمیل احمد خان اور لاہور و دیگر اسٹیشنز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،