data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2026ء میں دی ڈیموکریٹس نے دیگر پینلز اورآزاد امیدواروں کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔دی ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل 18ویں مرتبہ کلین سویپ کیا ہے ، ہفتے کی صبح9 بجے سے شام ساڑھے5 بجے تک ہونے والی پولنگ میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمدخان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے فاضل جمیلی 536 ووٹ جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر اسلم خان 493 ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔نائب صدر کے عہدے پر ارشاد کھوکھر نے480ووٹ، خازن کے عہدے پر عمران ایوب نے 622 ووٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فاروق سمیع نے556ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی۔ گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر عبدالجبار ناصر،اختر حسین سومرو، شیماصدیقی،فریال عارف،جاوید صباء ، سید فرید عالم اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے۔ پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو بلا کسی وقفہ کے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہا۔ انتخابات دی ڈیموکریٹس ، ڈیمو کریٹ ، گرین پینل اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ پریس کلب کے انتخابات میں 1369رجسٹرڈ ممبران ووٹرز میں سے 1011ممبران نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کے تمام امیدواروں کا کامیابی کے بعد گروپ فوٹو

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دی ڈیموکریٹس پینل کراچی پریس کلب پریس کلب کے کے عہدے پر

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار