تحریک انصاف پرامن سیاسی جماعت بن کر سیاست کرے، صوبائی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251229-11-10
سکھر( نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ھے کہ تحریک انصاف ایک پرامن سیاسی جماعت بن کر سیاست کرے تو یہ خود انکے اور ملک و جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا، تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس پارٹی میں بدتمیزی اور انتشار پھیلانے والوں کو آگے لایا جاتا ہے، جو کسی بھی طور ملک کے مفاد میں نہیں، گزشتہ روز سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک کو بڑی کامیابی ملی اور امریکہ سمیت عالمی سطح پر پاکستان کی تعریف کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح کے بعد اب معرکہ? معیشت میں بھی کامیابی کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو عناصر بیرونِ ملک بیٹھ کر منفی سازشیں کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ملک کے خلاف پروپیگنڈے کا سدباب کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوششوں سے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم میں بہتری آئی، جبکہ پیپلز پارٹی نے عدالتی نظام میں تمام صوبوں کو مساوی نمائندگی دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔پیکا ایکٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ اس کے چند نکات پر پیپلز پارٹی کو بھی تحفظات ہیں، اس قانون کا درست اور منصفانہ استعمال ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو صحافی جھوٹی اور من گھڑت رپورٹنگ کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔