data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہونے والے رد و بدل سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق مہنگائی نے عوام کی روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات ڈالے ہیں جبکہ چند اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں چینی کی قیمت میں 16.

32 فیصد اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 137 روپے 33 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 74 پیسے ہو گئی، جبکہ 2025 کے دوران چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 229 روپے فی کلو تک بھی پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں آٹا 22.56 فیصد مہنگا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1794 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 2199 روپے 85 پیسے ہو گئی، جس سے گھریلو بجٹ پر اضافی دباؤ پڑا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ برائلر چکن کی اوسط قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جو ایک سال قبل 409 روپے 22 پیسے فی کلو تھی اور اب 424 روپے 89 پیسے فی کلو ہو چکی ہے۔ اسی طرح بیف 13.01 فیصد، گڑ 12.46 فیصد اور کیلے 11.24 فیصد مہنگے ہوئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پسی ہوئی مرچ 10.31 فیصد، انڈے 9.71 فیصد اور دودھ پاوڈر 9.51 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ گیس چارجز میں ایک سال کے دوران 29.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں بھی 11.02 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مٹن، تازہ دودھ، دہی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب بعض اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں ٹماٹر 74.92 فیصد اور آلو 49.79 فیصد سستے ہوئے۔ اسی طرح لہسن 38.17 فیصد، دال چنا 29.66 فیصد، پیاز 29.23 فیصد اور چائے کی پتی 17.79 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 13.14 فیصد اور دال مسور 6.62 فیصد سستی ہوئی، جبکہ ایک سال کے دوران بجلی کے چارجز میں 6.87 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جسے صارفین کے لیے جزوی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں ایک سال میں ریکارڈ کی کے مطابق کے دوران فیصد اور کی قیمت فی کلو

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے