data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-02-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت، موسمیاتی تبدیلیوں اور زرعی نظام پر دبائو جیسے سنگین مسائل کے حل کے لیے ‘واٹر ریسورس اکائوٹیبلٹی ان پاکستان (WRAP) پروگرام کے تحت کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے صحافیوں کے لیے خصوصی معلوماتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (IWMI) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان دنیا کے سب سے بڑے نہری نظام (17 ملین ہیکٹر) کے باوجود پانی کے ضیاع اور قلت کا شکار ہے، جہاں پانی کے استعمال کی مجموعی کارکردگی 40 فیصد سے بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز اور سائنسی ڈیٹا کے ذریعے ہی پاکستان میں پانی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور ضیاع روکاجاسکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف نے انکشاف کیا کہ ملک میں زیرِ زمین پانی 90 فیصد گھریلو اور 100 فیصد صنعتی ضروریات پوری کر رہا ہے، جبکہ ڈیموں میں مٹی بھرنے سے سالانہ 0.

2 ملین ایکڑ فٹ گنجائش کم ہو رہی ہے اور سیلابی نالوں کا 18 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہو رہا ہے۔ صحافیوں کو مانسہرہ اور چکوال کے دورے کے دوران دکھایاگیا کہ مٹی کی نمی بتانے والے سمارٹ سینسرز سے کسانوں کو پانی کی بچت اور اخراجات میں کمی میں مدد مل رہی ہے، جبکہ مانسہرہ میں بغیر بجلی کے چلنے والے ‘ہائیڈرولک ریم پمپ سے بلندی پر پانی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے جس سے خواتین کا بوجھ کم ہوا اور کچن گارڈننگ کو فروغ ملا ہے۔ شرکا کے پانی کے ضیاع کوروکنے کے لئے مستقبل میں بھی اس طرح کی آگاہی بریفنگ کاسلسلہ جاری رکھنے پرزور دیا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پانی کی

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف