نہروں کی صفائی کے نام پر پانی کی سپلائی روکنا ظلم ہے،شاہد خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر): پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیریا سر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر رہنماں نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی اے واسا نے بنا نوٹس چار دن سے پانی کی سپلائی معطل کی ہوئی ہے جس سے سٹی کے کئی علاقے پانی سے محروم ہو گئے، سالانہ نہروں کی صفائی کے نام پر شہریوں کو پانی کی بوند بوند سے ترسایا جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین مجبوران بورنگ کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کھارا پانی کے استعمال سے الرجی جیسے امراض پھیلتے ہیں واسا کی جانب سے پانی کی سپلائی بند ہونے سے شہریوں کو پینے کے لیے پانی خریدنا پڑتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ واسا کی جانب سے شہریوں کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا اور مسلسل چار دن سے پانی کی سپلائی بند کر دی گئی اس کرپٹ نا اہل نظام کی انہوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر محکمے کرپشن زدہ ہوکر رہ گیا ہے افسران اپنی تنخواہیں اور رشوت لینا نہیں بھولتے مگر شہریوں کو ان کے بنیادی مسائل میں الجھا کر رکھا ہوا ہے بجلی پانی گیس جیسی سہولیات سے عوام کو محروم کر دیا ہے جس میں سیاسی جماعتیں بھی شامل عمل ہیں ایوانوں میں بیٹھ کر صرف اپنی تنخواہیں مراتیں پروٹوکول لے کر عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں جس دن یہ عوام سڑکوں پر نکل ائی تو ان کے سارے پروٹوکول دھرے کے دھرے رہ جائیں گے انہوں نے فارم 47 پر قائم حکومت اور ان کے حواریوں کو ایک دوسرے کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں عنقریب اس ناجائز حکومت کو عوام گھر بھیجیں گے تین سال حکومت قائم ہونے کو ہیں اور کارکردگی صفرصرف قرضوں پر قرضے لے کر عوام کو مہنگائی تلے دبایا جا رہا ہے اج عوام اپنی بنیادی مسائل حقوق سے محروم نظر اتی ہے سندھ کے وڈیرے جاگیردار اج منسٹر بنے ہوئے ہیں اور سندھ کا جو حال ہے کسی سے ڈھکا چھپا نہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ان کے بنیادی مسائل کا ازالہ کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی سپلائی شہریوں کو عوام کو
پڑھیں:
نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری مسلسل جانیں گنوا رہے ہیں، اس لیے غزہ کے عوام کی طویل اذیت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری طویل انسانی المیے کا خاتمہ ہونا چاہیے، کیونکہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود وہاں کے شہری آج بھی ہر روز بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
Despite the so-called ceasefire in Gaza, civilians continue to pay a heavy price every day.
People are being killed in their homes, in their communities, and while carrying out ordinary acts of daily life – as Israel increases its control of Gaza.
Living conditions remain…
— António Guterres (@antonioguterres) July 23, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا، غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری روزانہ شدید نقصان اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کیے جانے کے دوران لوگ اپنے گھروں، اپنی آبادیوں اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دیتے ہوئے بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی، پاکستان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ غزہ کے عوام کی مسلسل اور طویل تکالیف کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں