data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا کیونکہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن اپنی بائیں ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ایشز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق ایٹکنسن ایم سی جی میں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچویں اوور کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ میں 15 برس بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر جیت حاصل کی تھی۔

ای سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لیے گس ایٹکنسن کے متبادل کا کوئی کھلاڑی طلب نہیں کیا جائے گا، جو 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا اس وقت 3-1 کی برتری حاصل کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ گس ایٹکنسن سے قبل مارک ووڈ اور جوفرا آرچر بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، جس سے انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ لائن کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق