پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں رونالڈو کو دیا گیا، جہاں انہوں نے کریم بنزیمہ، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔
سال 2025 کے دوران رونالڈو نے مجموعی طور پر 40 گول اسکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا مظہر ہیں۔ اس وقت وہ سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے 40 سالہ اسٹار نے جذباتی تقریر میں کہا، “کھیلنا اب پہلے جیسا آسان نہیں رہا، لیکن میرا جذبہ بلند ہے۔ انشاءاللہ، اگر انجری نہ ہوئی تو ایک ہزار گول کرنے کی کوشش کروں گا۔” ان کا یہ وعدہ اور عزم فٹبال کے شائقین کے لیے ایک خوش آئند لمحہ بن گیا، اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن