محکمہ موسمیات کی آج سے 2 جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے آج سے 2 جنوری تک پنجاب اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی اطلاع دے دی ہے جب کہ آج رات مغربی علاقوں سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گا۔
ملک بھر میں کہی ہلکی کہی تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش اور برف باری سے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔
پنجاب میں 30 دسمبر سے 2 جنوری تک تیز ہواؤں کےساتھ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 31 دسمبر سے یکم جنوری کے درمیان پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
طبعی ماہرین نے کہا کہ بارش سے خشک موسم کی بیماریوں نزلہ ،زکام،کھانسی بخار میں کمی آئے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔