کوئٹہ، تاجر کا 14 سالہ بیٹا اغواء، ملزمان کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
اغواء کاروں نے کوئٹہ کے تاجر حاجی صلاح الدین خان کے 14 سالہ بیٹے جعفر خان کو گزشتہ شب کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ کے علاقے مسلم آباد گراؤنڈ سے اغواء کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک اور تاجر کا بیٹا اغواء ہو گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی صلاح الدین خان کے 14 سالہ بیٹے جعفر خان کو گزشتہ شب کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ کے علاقے مسلم آباد گراؤنڈ سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق اغواء کار کالے شیشوں والی سفید کرولا گاڑی میں آئے تھے۔ جنہوں نے زبردستی بچے کو گاڑی میں بٹایا اور فرار ہو گئے۔ اہلخانہ کے مطابق گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کر دی گئی ہے اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی اطلاع کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ایک تاجر کے بیٹے کو اغواء کیا گیا تھا۔ جسے زندہ بازیاب کرانے میں صوبائی حکومت اور پولیس بری طرح ناکام ہو گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔