پنجاب میں کم آمدن افراد کے لیے 37 ہزار سے زائد گھروں کا نیا منصوبہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کم آمدن والے افراد کے لیے ایک نیا ہاؤسنگ منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اڑھائی سے 3 مرلہ سرکاری اراضی پر 37 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن ہوگی۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران علی سلطان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کے 25 اضلاع کے 35 مقامات پر یہ منصوبہ شروع ہوگا، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ اور خانیوال شامل ہیں۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ سرکاری اراضی پر اگلے تین ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا۔ مستحق خاندانوں کو اپنے گھر فراہم کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال کی مدت میں ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 5 لاکھ سے زائد خاندانوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے، اور افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم سے کم قسطوں کی رقم مقرر کی جائے گی تاکہ کم آمدن والے افراد بھی اپنے گھر خرید سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہاو سنگ
پڑھیں:
لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
لاہور:پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 4 روز کے دوران ریکارڈ مون سون بارشیں ہوئیں جس کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 383 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گجرانوالہ میں 328، سیالکوٹ میں 321، نارووال میں 270، مری میں 211، منڈی بہاءالدین میں 177، گجرات میں 144 اور جہلم میں 115 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی۔
حافظ آباد میں 108، منگلا میں 102، چکوال میں 96، شیخو پورہ میں 85، اوکاڑہ میں 72، جھنگ میں 66، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 57، اٹک میں 56، قصور میں 52، راولپنڈی میں 47، لیہ میں 35 اور ساہیوال میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
https://www.facebook.com/weathergurru/videos/%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%D8%B4%DB%81%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%AF%D8%B2%D8%B4%D8%AA%DB%81-5-%DA%AF%DA%BE%D9%86%D9%B9%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%84%D8%A7%D8%AF%DA%BE%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9/1021946020620146/فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، بہاولنگر اور بھکر میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیںلاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
لاہور میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر دریاوں ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی بدولت پنجاب کے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ مدت میں نکاسی آب کی گئی۔ 41 اضلاع میں واسا کے قیام، ایک ہزار سے زائد مشینری، عملے کی موجودگی سے ہفتوں کے بجائے گھنٹوں میں بارشی پانی صاف کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے تمام متعلقہ شہروں کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی جاری ہے۔