گاندھی اور نہرو کا بھارت ”لنچستان” میں تبدیل ہو چکا ہے، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع سمبل پور میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی حالیہ لنچنگ اور اتراکھنڈ میں ایک قبائلی طالب علم اینجل چکما پر حملہ کے بعد ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت میں ہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاندھی اور نہرو کے نظریات پر قائم ہونے والا ملک اب ”لنچستان”میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع سمبل پور میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی حالیہ لنچنگ اور اتراکھنڈ میں ایک قبائلی طالب علم اینجل چکما پر حملہ کے بعد ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجودہ ماحول خطرناک اور خوفناک ہے۔ پی ڈی پی سربراہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنچنگ اور ٹارگٹڈ تشدد کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں جس سے قانون، انصاف اور انسانی اقدار کی تباہی ظاہر ہوتی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایسے واقعات پر عوامی اور سیاسی ردعمل میں دوہرے معیار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے کچھ ہندو بھائیوں کو بنگلہ دیش میں کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو بڑے پیمانے پر غم و غصے کا اظہار اور چیخ و پکار ہوتی ہے لیکن جب بھارت کے اندر لنچنگ جیسے واقعات ہوتے ہیں، تو سب خاموش ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے اتر پردیش میں محمد اخلاق کی لنچنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس سے ہجومی تشدد کے واقعات کا ایک سلسلہ شروع ہوا جو ابھی تک نہیں رکا ہے۔ اںھوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہجومی تشدد اور نفرت پر مبنی تشدد کو معمول بنایا جا رہا ہے جبکہ قصورواروں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ گاندھی اور نہرو کا بھارت جو کبھی عدم تشدد، تکثیریت اور آئینی اقدار کے لیے کھڑا تھا، اب ایک لنچستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ پی ڈی پی سربراہ نے خبردار کیا کہ اس طرح کے جرائم پر مسلسل خاموشی اور بے عملی بھارت کو اخلاقی اور سماجی زوال کی طرف دھکیل دے گی، اس کے جمہوری تانے بانے کو نقصان پہنچائے گی اور اقلیتوں، پسماندہ طبقوںاور اختلافی آوازوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی ہوئے کہا کا اظہار کہا کہ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔