اسلام آباد: شکرپڑیاں اوپن ائیر تھیٹر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، کانسٹیبل زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آبپارہ کے علاقے شکرپڑیاں میں اوپن ائیر تھیٹر میں چھ افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ دوستوں ارشد نواز اور محمد اویس کے ساتھ شکرپڑیاں سیاحت کی غرض سے آئے تھے۔ رات گیارہ بجے 6 ملزموں کی جانب سے اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس سے سمیع اللہ زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ