Express News:
2026-07-24@01:13:25 GMT

کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

کراچی:

فلور ملز کے ممکنہ احتجاج اور الٹی میٹم کی دھمکی کے بعد سندھ حکومت نے ٹریڈرز کو گندم فراہم کرنے کے آرڈرز منسوخ کر دیے ہیں۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ خوراک کے ہنگامی مراسلے میں ٹریڈرز کو گندم کے جاری کردہ تمام چالان روک دیے گئے۔

محکمہ خوراک کے پہلے سے دیے گئے چالانوں پر ٹریڈرز گندم اٹھا سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کی منسوخی سے کراچی میں آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم ہوگیا۔

مزید پڑھیں

گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ

پنجاب سے سپلائی بند ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا

فلور ملز مالکان نے گندم ٹریڈرز کو دینے پر شدید احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

فلور ملز مالکان کی جانب سے سندھ حکومت کو دی گئی دوسری مہلت ختم ہونے سے قبل نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا جبکہ سندھ حکومت پہلے ہی سیکرٹری فوڈ کو عہدے سے ہٹا چکی ہے۔

فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ٹریڈرز کو گندم دی گئی تو 15 جنوری کے بعد آٹا نہیں ملے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM ٹریڈرز کو فلور ملز

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن