نجی ایئر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
لاہور:
نجی ایئر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز میں تاخیر کے باعث مسافر ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔
دو سو پچاس سے زائد مسافر پرواز کے شیڈول سے متعلق معلومات کے بغیر ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
مسافروں کے مطابق پرواز گزشتہ رات دو بجے روانہ ہونا تھی اور مسافروں کی بورڈنگ بھی کردی گئی تھی تاہم روانگی ممکن نہیں ہو سکی۔
مسافروں نے بتایا کہ صبح بارہ بجے پرواز کے روانہ ہونے کا کہا گیا لیکن ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا عملہ ہی موجود نہیں تھا جس سے مسافروں میں پریشانی پھیل گئی۔
فلائٹ انکوائری کے مطابق پرواز کو تین بجکر بیس منٹ تک تاخیر کا سامنا ہے، تاہم اس کی حتمی روانگی کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔