میکسیکو میں مسافر ٹرین کوحادثہ، 13 افراد ہلاک، 98 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
میکسیکو:(ویب ڈیسک) اوساکا کے قریب ایک مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔
حادثہ کو نزندا کے قریب راستے میں پٹری سے اترنے کے بعد پیش آیا۔ حکام کے مطابق ٹرین پر 250 افراد سوار تھے جن میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان شامل تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور چند کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ