لکی مروت: ضلع لکی مروت تختی خیل میں کامیاب آپریشن کے بعد ممکنہ انتقامی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔لکی مروت کے تختی خیل میں کامیاب آپریشن کے بعد ممکنہ انتقامی کارروائی کے پیش نظر ڈی پی او نذیر خان کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ڈی پی او نذیر خان نے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپوگل گروپ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، دہشتگرد اسکولوں، میدانوں، بازاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ایڈوائزری میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیوں کے استعمال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، ممکنہ حملہ شاہ حسن خیل 2010 واقعے جیسا ہوسکتا ہے اور دہشتگرد پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ڈی پی او نذیر خان کا کہنا ہے کہ تمام پولیس یونٹوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے.

پولیس کو سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس سے رابطے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ڈی پی او نزیر خان نے عوام کو آگاہی دینے کی ہدایت بھی کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ لکی مروت میں گزشتہ روز تختی خیل میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے کانسٹیبل عمر جان شہید ہو گئے تھے۔ جبکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 12 سے 13 دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا تھا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آپریشن کے لکی مروت ڈی پی او

پڑھیں:

دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا