اسلام آباد: پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت میں کرسمس پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک امر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم انتہائی تشویشناک ہیں. کرسمس کے دوران عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد قابلِ مذمت ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری اور ہجومی تشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں.

محمد اخلاق کے قتل سمیت متعدد واقعات میں مجرموں کو بھارتی ریاستی سرپرستی حاصل رہی. ان واقعات نے بھارتی مسلمانوں میں خوف اور عدم تحفظ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ متاثرین کی فہرست طویل اور افسوسناک ہے. عالمی برادری بھارت میں کمزور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کی خوشیاں منائیں. مگر بھارت میں یہ مذہبی تہوار خوف اور عدم تحفظ کے سائے میں منایا گیا، جہاں مختلف ریاستوں میں ہندو انتہاپسند عناصر نے مسیحیوں اور ان کی مذہبی علامتوں کو نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسمس کے موقع پر بھارت کے کئی علاقوں میں ہندو انتہاپسند گروہوں نے گرجا گھروں پر حملے کیے. کرسمس کی تقریبات میں شریک افراد کو تشدد اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اور مذہبی آزادی کو کھلے عام پامال کیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارت بھر میں مسیحی اجتماعات، کرسمس سجاوٹ اور مذہبی سرگرمیوں پر حملوں، دھمکیوں اور رکاوٹوں کے درجنوں واقعات سامنے آئے. جس سے اقلیتی برادری میں شدید خوف و تشویش پھیل گئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بھارت میں

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • علاقائی کشیدگی اور بحرین میں شیعہ اکثریتی آبادی کو نشانہ بنانے کی پالیسی
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں