سکردو، یوم ولادت حضرت علیؑ کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
قافلہ حیدری جو اپنے روایتی مقام بھٹو بازار سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں شامل ہو گا، اس قافلے اور مرکزی میلاد میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں ولادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں تمام پروگراموں کو آخری شکل دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں علی ڈے کمیٹی سکمیدان کے چیف آرگنائزر اسلم سحر نے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی سے خصوصی ملاقات کی اور جشن مولود کعبہ کے انتظامات اور ایجنڈے کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ علاوہ ازیں قافلہ حیدری جو اپنے روایتی مقام بھٹو بازار سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں شامل ہو گا، اس قافلے اور مرکزی میلاد میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں، مختلف مقامات سے علاقے کے سرکردگان، علمائے کرام، دانشور، منقبت خوان اور عاشقان علی اپنے عقیدت کے ساتھ شریک ہوں گے۔ آغا باقر الحسینی نے اس موقع پر انتظامات کے متعلق اطمنان کا اظہار کیا اور عوام سے بھرپور شرکت اور تمام پہاڑوں اور گھروں پر مثالی طور پر چراغان کرنے کی تاکید کی ہے۔ آغا باقر الحسینی نے کہا کہ یوم ولادت علی ایک عظیم دن ہے، اس دن کو عظمت اور عقیدت کے ساتھ شایان شان طریقے پر منعقد کرے تاکہ پوری دنیا میں واضح ہو کہ علیؑ کی ولادت کس شان سے منایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔