City 42:
2026-07-24@10:12:22 GMT

 کسی اور کے نام پر جاری سمز کب بند ہوں گی؟ اہم پیش رفت

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کسی اور کے نام پر جاری فون سمز سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

 پی ٹی اے کی تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔ کسی اورکے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہو گی۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ کالز، میسجز اور ڈیٹا کےاستعمال پرضوابط کی پابندی بھی لازمی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بھی قوت خرید سے باہر 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر کاشف غفور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیا انتباہ کوئی نیا اقدام نہیں، صارفین کو یاد دہانی کی صورت میں کراتے رہتے ہیں۔ ایگریمنٹ میں لکھا ہے کہ سم جاری کرانے والے شخص کے نام پر ہوگی۔

ڈائریکٹر پی ٹی اے نے کہا کہ قانون کے مطابق ایک شخص اپنے نام پر زیادہ سے زیادہ 8 سمز جاری کروا سکتا ہے۔ سم کو استعمال کرنے کی ذمہ داری صارف کی ہی ہے اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اپنے نام پر سم استعمال کریں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ کسی اور کے نام پر سمز بند کی جائیں گی۔ تاہم صارفین اپنے نام پر جاری سم کی تعداد جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر سینڈ کریں، انہیں میسج کے ذریعہ سمز کی تعداد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اپنے نام پر کے نام پر پی ٹی اے کسی اور

پڑھیں:

عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔

انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘

        View this post on Instagram                               View this post on Instagram                      

 

عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت