کراچی میں وکلا کا رجب بٹ پر تشدد، یوٹیوبر کی اہلیہ سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ان کی اہلیہ ایمان رجب سامنے آگئیں۔
30 سالہ یوٹیوبر رجب بٹ پر کراچی کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران وکلا کے ایک گروپ نے حملہ کیا، جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد رجب بٹ کی اہلیہ ایمان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے شوہر کے حق میں ایک مختصر بیان جاری کیا۔
بیان میں لکھا گیا: ’انصاف مانگنا انتشار نہیں ہے، ہم قانون اور آئین کے تحت جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہاکہ رجب بٹ کے لیے انصاف اور پاکستان کے قانون کے احترام کی ضرورت ہے۔
ایمان کا یہ پیغام اس واقعے کے فوری بعد آیا، جس میں رجب بٹ شدید زخمی ہوئے اور ان کے منہ اور جبڑے پر خون بھی دیکھا گیا، جیسا کہ وائرل ویڈیوز میں واضح ہے۔
رپورٹس کے مطابق رجب بٹ عدالت میں عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔ یہ کیس وکیل ریاض سولنگی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔
رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے اس واقعے پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مؤکل پر کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں کچھ وکلا نے بے رحمی سے حملہ کیا۔
وکیل نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھاکہ انہوں نے متعدد بار رکنے کی درخواست کے باوجود انہیں پیٹنا جاری رکھا، اور اس رویے کو وکلا کی غیر پیشہ ورانہ حرکت قرار دیا۔
فی الحال رجب بٹ نے اس تشویشناک واقعے پر خود کوئی بیان نہیں دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہلیہ ایمان رجب تشدد رجب بٹ وی نیوز یوٹیوبر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہلیہ ایمان رجب وی نیوز یوٹیوبر
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔