این سی سی آئی اے کارروائی، جعلی، ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے غیر قانونی طور پر سم ایکٹیویشن اور بینک اکاؤنٹس سے فراڈ بے نقاب ہوگیا ۔ این سی سی آئی اے نے جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار کرلیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر قانونی طریقوں سے ڈوپلیکیٹ سمز نکلوا کر متعدد بینک صارفین کو قیمتی سرمائے سے محروم کرنے والا گینگ پکڑلیا۔ این سی سی آئی اے نے مختلف پہلووں سے تحقیقات تیزکردیں۔
ملزمان عثمان، نیئر اور ریاض نادرا لنک ایم بی وی ایس سسٹم استعمال کر کے شہریوں کی جعلی سمز جاری کرتے تھے۔ ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم ٹرانسفر کی جاتی تھیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گینگ سے سم ڈیوائسز سمیت مشتبہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
سائبر ایکسپرٹ کے مطابق بینکس کو نیا اور جدید سسٹم استعمال کرنے کی ضرورت ہے، گوگل یا مائیکروسافٹ لیول پر عالمی سطح کو استعمال کیا جانا چاہیے۔ بینک عام طور پر مقامی سطح پر تیار سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں۔
سائبر ایکسپرٹس نے تجویز دی ہے کہ بینک کے ڈیٹا سنٹرز کو مقامی کی بجائے گلوبل سافٹ ویئرز کے ذریعے محفوظ بنایا جاسکتا ہے جبکہ بینک فراڈ متاثرین کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی صورت حال کے باوجود ذاتی ڈیٹا کسی سے شیئر نہ کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ